بہاول پور۔14 اکتوبر (اے پی پی):بہاول پور، پنجاب میں مزید 6یونیورسٹیز کے ریگولروائس چانسلر کی تعیناتی کردی گئی۔ 25جامعات کے ریگولروائس چانسلر کی تعیناتی کاعمل تاحال جاری ہے پہلے 7بڑی یونیورسٹیزمیں ریگولروائس چانسلر کی تعیناتیاں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے تھے جس کے بعد دوبارہ معاملہ لٹک گیاتھا جس کی وجہ گورنرپنجاب کی جانب سے سمریوں کومنظورنہ کرنا اوراعتراضات لگانابتایاجاتاہے تاہم اس معاملے میں مزیدپیشرفت سامنے آئی ہے۔
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسرنے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمزید 6 یونیورسٹیوں میں ریگولروائس چانسلر کی تعیناتی کاعمل کردیاگیاہے جس میں لیہ یونیورسٹی کے لئے پروفیسرڈاکٹرزبیر، بھکریونیورسٹی کیلئے پروفیسرڈاکٹر سعید بزدار، اوکاڑہ یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹرایس مبین، جھنگ یونیورسٹی کیلئے پروفیسرڈاکٹرفہیم آفتاب، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے پروفیسرڈاکٹراشفاق اورکمالیہ یونیورسٹی کیلئے پروفیسرڈاکٹر یاسرنواب کو ریگولروائس چانسلرلگایاگیاہے۔اس حوالے سے بھی یہی بتایاگیاہے کہ گورنرپنجاب کی جانب سے سمریوں کومنظورنہیں کیاگیاتھا جس پر14دن گزرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم سے یہ تعیناتیاں کردی گئی ہیں تاہم زرائع کے مطابق ابھی تک 6وومن یونیورسٹیز سمیت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کامعاملہ وزیراعلیٰ آفس میں ہی رُکاہواہے۔وومن یونیورسٹیزکی سمریوں پر گورنرپنجا ب کی جانب سے کچھ اعتراضات لگاکر جواب مانگاگیا تھا جو تاہم سی ایم آفس کی جانب سے نہیں دیاگیا جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی سمیت 4یونیورسٹیوں کے حوالے سے معاملہ بالکل ہی پوشیدہ رکھاجارہاہے نہ ہی ان یونیورسٹیوں کی سمری گورنرکے پاس بھجوائی گئی ہے اورنہ ہی ابھی ان یونیورسٹیزکے حوالے سے ری ایڈورٹائزکرنے کاکوئی فیصلہ سامناآیاہے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ایکٹنگ چارج کیلئے بھجوائی گئی سمری بھی گورنرہاؤس میں التواء کاشکارہے۔