27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاولپور بورڈ نے نویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان کردیا

بہاولپور بورڈ نے نویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان کردیا

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ24 اگست (اے پی پی):بہاولپور بورڈ نے نویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب 50فیصد رہا ، احمد پور پبلک سکول احمد پور شرقیہ کا رزلٹ 92 فیصد رہا۔ احمد پور پبلک سکول کا کامیابیوں کا 31سالہ سفر جاری، 9th کلاس کے نتائج میں شہر بھر میں نمایاں پوزیشن کی حیثیت برقرار ۔ امسال سکول ھذا سے155امیدواران نے جماعت نہم کے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے145 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی جن میں سے 60نےA+گریڈ حاصل کیا،07 نے500سے زائد نمبر اور55طالب علموں نے 400سے زائد نمبر حاصل کئے ۔علیزہ بتول نے 525،ایمن سکندر نے 519،عروہ کاشف نے 512،زینب رباب نے509،اشماءبشیر نے 506 اور اقراء محبوب نے 505 نمبرز حاصل کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ۔

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلیٰ اور پرسنپل احمد پور پبلک سکول احمد پور شرقیہ کے پرنسپل محمد سلمان فاروقی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام تر کامیابی خالصتاً اللّٰہ تبارک و تعالیٰ کا فضل وکرم ہے اور طلباء و اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت بھی شامل حال رہی کہ ہم اس شاندار کامیابی کے متحمل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات آج ملک پاکستان اور بیرون ملک اپنی اعلیٰ خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ محمد سلمان فاروقی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت ایک مقدس پیشہ ہے اور ہم اس کو عبادت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سالہا سال سے طلباء و والدین کا ہمیں بھر پور اعتماد حاصل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں