20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاولپور، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک افواج کیساتھ یکجہتی...

بہاولپور، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک افواج کیساتھ یکجہتی کیلئے کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

بہاولپور۔ 08 مئی (اے پی پی):صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محمد عامر چنڑنے کہا ہے کہ بزدل بھارت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا،افواج پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اسکے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پریس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ یکجہتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محمد عامر چنڑنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی جس طرح دھجیاں اڑائی ہیں،عالمی دنیا اس کا فوری نوٹس لے کر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ عالمی قوانین کو پامال کیا ہے۔ملک محمد عامر چنڑ نے کہا کہ پوری قوم ہندوستان کے خلاف متحد ہے۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مسعود ہاشمی نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں پر حملہ کر کے بزدلانہ حرکت کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محمد اسحاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا جو کہ بھارت کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت جرأتمندانہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے۔کانفرنس سے محمدجاوید اقبال نے خطاب کرتے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اورپوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہدائے بہاولپور کے لیے دعا کرائی۔بعدازاں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594484

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں