20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںبہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست...

بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی حکومت اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے صو بہ میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور ڈی جی صحت ڈاکٹر امین خان مندوخیل سمیت انڈس ہسپتال کے حکام نے وڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی، اجلاس کو انڈس ہسپتال کے حکام کی جانب سے بلوچستان میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ، انڈس ہسپتال کے حکام کی جانب سے سوئی اور بیکڑ میں متعلقہ طبی امورکے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت مکمل تعاون کرے گی ،انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ہائرنگ جلد مکمل کی جائے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے ماہ خود سوئی اور بیکڑ کا دورہ کرونگا اور سہولیات کا جائزہ لو ں گا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں