بہترین معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے ،ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

119
بہترین معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے ،ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بہترین معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے فیصلے کیے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وزیر صحت نے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا ۔انہوں نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں۔ مریضوں کیلئے تمام ضروری ٹیسٹوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بہترین معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے فیصلے کیے جائیں گے ۔تمام سینیٹرز ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں دوروں کا بنیادی مقصد دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا ،سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں درپیش چیلنجز اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاے گا۔