بی ایم ڈبلیو گالف ٹورنامنٹ (جمعرات سے )جرمنی شروع ہوگا

43
BMW Golf Tournament
BMW Golf Tournament

میونخ۔2جولائی (اے پی پی):ڈی پی ورلڈ ٹور کے زیر اہتمام بی ایم ڈبلیو گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے )جرمنی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ڈی پی ورلڈ ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ جرمنی کے مشہور شہر میونخ میں گالف کلب منچن ایچنریڈ میں 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈی پی ورلڈ ٹور ایونٹ میں سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے گالفر ایون فرگوسن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 25 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔3جولائی سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 6جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔