بی جے پی رہنمائوں کے بیانات کی مذمت کے لئے ایوان میں بحث کرائی جائے اور مذمتی قرارداد منظور کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف 

163

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنمائوں کے بیانات کی مذمت کے لئے ایوان میں بحث کرائی جائے اور مذمتی قرارداد منظور کی جائے، کروڑوں مسلمان ناموس رسالتﷺ پر اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی رہنمائوں نے ہرزہ سرائی کی اور اپنے بیانات میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی، اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں پیر کو اس معاملے پر بحث کے لئے ایک گھنٹہ مختص کیا جائے جبکہ پورا ایوان ان گستاخانہ بیانات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالم اسلام کے کروڑوں مسلمان ناموس رسالتﷺ پر اپنی جان و مال سمیت ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔