بی پی ایل، عرافات سنی اور کیون کوپر کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار

107

ڈھاکہ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران کیون کوپر اور عرافات سنی کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے بتایا ہے کہ 28 نومبر کو راجشاہی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کے سپنر عرافات سنی کی 19ویں اوور کی پہلی گیند پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے جبکہ کھلنا ٹائٹنز کے آل راﺅنڈر کیون کوپر کا باﺅلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے