37.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںبیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی دو رکنی ٹیم پاکستانیوں کی امداد کیلیئے...

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی دو رکنی ٹیم پاکستانیوں کی امداد کیلیئے کاشغرپہنچ چکی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ خراب موسم کے باعث چین کے شہرتاشکر گان میں پھنسے تمام 45 پاکستانی خیریت سے ہیں اوربیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی دو رکنی ٹیم پاکستانیوں کی امداد کیلیئے کاشغرپہنچ چکی ہے۔تمام پاکستانیوں کو طیارے کے ذریعے واپس وطن لایا جائیگا۔ارومچی سے پرواز کے ذریعے مسافروں کی پاکستان روانگی 14اپریل کومتوقع ہے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی سفارتی عملہ کاشغر میں موجود ہے اور چینی وزارت خارجہ و مقامی حکام کے تعاون سے پاکستانیوں کی بھرمدد کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں