بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم کو پاکستان کی صورت حال پر تفصیلی خط

108
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز ان انگلینڈنے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو پاکستان کی صورت حال پر تفصیلی خط ارسال کردیا۔ خط میں ان تمام واقعات کا احاطہ کیا جو عام شہریوں کے ذہن میں منڈلا رہے ہیں۔ خط کا مقصد چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کی گئی بدنیتی کو واضح کرنا تھا۔بیرسٹر امجد ملک نے خط میں لکھا کہ پی ٹی آئی نے مسلسل ہر سطح پر اندرون ملک اور بیرون ملک دونوں سطحوں پر پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی،9 مئی 2023 کو، سیاسی پشت پناہی پر بلوائیوں نے ملکی اہم تنصیبات کو جلایا۔

شرپسندوں نے بابائے قوم کی رہائش گاہ جناح ہاؤس جیسی یادگاروں کی بے حرمتی کی اور اسے نذر آتش کیا۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 9 مئی 2023 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔تمام طبقہِ فکر نے متفقہ طور پر 9 مئی 2023 کو ہونے والے فسادات اور آتش زنی کی مذمت کی۔ خط میں بتایا گیا کہ چئیر مین پی ٹی آئی کو 9 مئی کو پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں اور دہشت گردوں کو کارروائیوں کے لیے منظم کیا اور اکسایا۔شر پسندوں کے فسادات کو روکنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

گرفتار کیے گئے تمام افراد کو عدالتوں کی طرف سے بروقت علاج کا مکمل حق دیا جا رہا ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ ان فسادیوں کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جنہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔معزز سول سوسائٹی کی تنظیم، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تمام خواتین قیدیوں کے لیے جیل کے حالات کا خود زمینی جائزہ لیا۔کوئی بھی ریاست سیاست کیلئے مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی، امن و امان / بھائی چارے اور جمہوریت کو عموماً اور رُول آف لاء کو خصوصاً سپورٹ کرے۔پاکستان دشمن بھگوڑا کے بے جا پراپیگینڈہ پر کان نہ دھرے جائیں۔ واضح رہے کہ ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائزر انگلینڈمیں لائرز کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔