سرگودھا۔ 24 اپریل (اے پی پی):بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کی نشان دہی اور گرفتاری کے لئے سپیشل آپریشنل سیل متحرک کردیاگیا۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک مقیم مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیاہے ۔
سرگودھا ریجن پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 130 اشتہاری ملزمان بیرونِ ملک روپوش تھے جن میں سے 115 ملزمان کی نشاند ہی کی گئی اور ان کے ریڈ نوٹسز کے اجراء کے لیے سنٹرل پولیس آفس متعلقہ کاغذات بھجوائے گئے جن میں سے 48 ملزمان کے ریڈ نوٹسز انٹرپول فرانس سے جاری ہو چکے ہیں ۔
اب تک 7 ملزمان کی بذریعہ انٹر پول گرفتاری ہو چکی ہے جن کو قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان واپس لا کرقانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ تمام اشتہاریوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ جرائم پیشہ عناصر کے بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587058