بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی دو ماہ کے دوران 3730.2 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں

52
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی دو ماہ کے دوران 3730.2 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 4071.1 ملین ڈالر تھیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق اگست 2019ءکے مہینے میں تارکین وطن پاکستانیوں نے 1690.9 ملین ڈالر ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو جولائی 2019ءکے دوران 2039.3 ملین ڈالر تھیں۔ پہلے مہینے کے یہ اعداد و شمار 348.4 ملین ڈالر کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگست 2019ءکے مہینے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور دیگر خلیجی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اور اومان کے علاوہ یورپی یونین ممالک سے بالترتیب 377.58 ملین ڈالر، 348.51 ملین ڈالر، 297.41 ملین ڈالر، 250.20 ملین ڈالر، 158.60 ملین ڈالر اور 58.14 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائی گئیں۔ اگست 2018ءمیں ان ممالک سے بھجوائی گئیں ترسیلات زر کے اعداد و شمار بالترتیب 465.53 ملین ڈالر، 471.11 ملین ڈالر، 330.40 ملین ڈالر، 294.90 ملین ڈالر، 193.17 ملین ڈالر اور 59.69 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگست 2019ءکے دوران ملائیشیا، ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 200.42 ملین ڈالر رہیں جو اگست 2018ءمیں 272.62 ملین ڈالر تھیں۔