24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں...

بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں ، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز وطن عزیز کیلئے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، رائے محمد اکبر

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے سربراہ رائے محمد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ملک کا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں جبکہ بیرون ملک روزگار دلوانے والے بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز وطن عزیز کیلئے بہت خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کی وساطت سے بیرون ملک روزگار ملتا ہے اور ملک کیلئے زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیلئےدو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے اسلام آباد دفتر میں منعقد کیا گیا۔ دو روزہ ورکشاپ کا مقصد اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی استعداد کار بڑھانا تھا ۔ اس ورکشاپ کے ذریعے انہیں امیگریشن کے قوانین، محفوظ سفر اور بیرون ملک بہتر کارکردگی دکھانے کی تربیت فراہم کرنا تھی۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیلئے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ تھی ۔

- Advertisement -

ورکرز ایجو کیشن کے ڈائریکٹر رائے محمد اکبر نے کہا کہ وركرز ايجوكيشن بيرون ملك جانے والے ورکرز کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرتا ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے اس ورکشاپ کے ا انعقاد پر ورکرز ایجوکیشن اور وزارت اوورسیز  پاکستانیز کا شکریہ ادا کیا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے پروٹیکٹوریٹ آفس راولپنڈی کے ڈائریکٹر فرخ جمال اور سابق ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن چوہدری عبدالجبار نے بھی خطاب کیا ۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی طرف سے ثمرین اور ساجد ثقلین نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجو کیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہو گا ۔ واضح رہے کہ  ورکرز ایجو کیشن وزارت اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا مقصد اندرون ملک کام کرنے والے ورکرز اور بیرون ملک جانے والے ورکرز کے لئے سافٹ سکلز تربیت فراہم کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586738

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں