22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزبیلا حدید نے اسرائیل کے جنگی جرائم پر خاموشی توڑ دی

بیلا حدید نے اسرائیل کے جنگی جرائم پر خاموشی توڑ دی

- Advertisement -

نیویارک ۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسرائیل کے جنگی جرائم پر خاموشی توڑ دی۔ فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنے ماڈل بیلہ حدید نے موجودہ اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نےانسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ کا آغاز اس جملے سے کیا کہ وہ اپنی طویل خاموشی پر معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں اپنے جذبات کے اظہار کے لیے وہ مثالی الفاظ نہیں مل رہے جن کے ذریعے وہ گزشتہ دو ہفتوں سے انتہائی مشکل، پریشان کن اور خوفناک صورتحال کا احاطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انہیں روزانہ موت کی سیکڑوں دھمکیاں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خوف کوئی آپشن نہیں۔

- Advertisement -

فلسطین کے عوام اور بچے بالخصوص غزہ کے لوگ ہماری خاموشی کو برداشت نہیں کرسکتے، ہم بہادر نہیں لیکن وہ عزم و ہمت والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ دیکھ کر میں ذہنی اذیت اور تکلیف میں ہوں، میں ان تمام دکھی ماؤں کے ساتھ سوگ میں ہوں جن کے بچے شہید ہوگئے یا پھر وہ بچے جو اب تنہا رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بیلہ کے والد محمد حدید فلسطینی نژاد اردنی شہری اور والدہ ہالینڈ کی سابق ماڈل ہیں۔ ان کے والد 1948 نظارتھ میں پیدا ہوئے اور ان کی پیدائش کے نویں روز ان کے خاندان کو جبری طور پر فلسطین سے نکال دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں