37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںبیلاروس کے نائب وزیر اعظم کی وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی سے...

بیلاروس کے نائب وزیر اعظم کی وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی)بیلا روس کے نائب وزیراعظم نے پاکستان میں کان کنی ،زرعی مشینری، انجنیرنگ، ہیوی مشینری اور کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں پاکستان میں سرمایا کاری کی پیش کش کردی۔ بیلاروس نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو منسک کے قریب واقع بیلاروس چائنہ انڈسٹریل پارک میں بھی سرمایا کاری کی بھی پیش کش کی۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے بیلاروس کے نائب وزیر اعظم ولادیمبر سیما شکو نے ایک ملاقات میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی کو پیشکش کی۔ بیلاروس کے نائب وزیر اعظم اعلی سطحی صنعتی و تجارتی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ پاکستان میں زرعی مشین سازی خصوصا ٹریکٹروں کی صنعت میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروسی زرعی مشینری معیار میں مغربی یورپی مشینری سے کم نہیں۔ انہوں نے بیلاروسی سرمایا کاروں کو عمارتی پتھر کی کان کنی اور پیداوار میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار آٹو پالیسی کی طرز پر ٹریکٹر پالیسی پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں اس صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے بیلاروسی سرمایا کاروں کو مجوزہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایا کاری کی دعوت بھی دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں