بیلجئیم ،ناظم الامور فراز زیدی کی یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میکالسٹر سے ملاقات

117

برسلز۔16جنوری (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میکالسٹر سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس ” پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔