تہران ۔25جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔تاس کے مطابق یہ بات ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کو تیار ہے مگر یہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے،ہم نے کبھی اپنے حق سے باہر کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوست اور برادر ممالک کی طرف سے کسی بھی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔