بین الاقوامی برادری دہشت گردی اور تشدد کے واقعات پر کنٹرول کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،اقوام متحدہ

156

اقوام متحدہ ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی ،انتہا پسندی اور تشدد کے واقعات روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اپنے ایک بیان میں بان کی مون نے دنیا بھر میں دہشتگری اور انتہا پسندی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہم سب کو مل کر پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اس حوالے سے فوری اور پر اثر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کر سکیں۔