29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںبین الاقوامی برادری کوبھارت کے طرزعمل کا نوٹس لینا چاہئیے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

بین الاقوامی برادری کوبھارت کے طرزعمل کا نوٹس لینا چاہئیے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):سینئرپارلیمنٹرین اورپی پی پی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے صیہونی طرز پربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں کارروائیاں شروع کی ہیں، بین الاقوامی برادری کوبھارت کے طرزعمل کا نوٹس لینا چاہئیے، پہلگام کے فالس فلیگ آ پر یشن کے ذریعہ سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایاگیاہے،مودی کا ہندوتوا کا نظریہ بھارت کیلئے زہر ہے۔

جمعرات کوقومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے حوالہ سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بولی و ڈ بھارت اوراس کے مرکزی سٹنٹ مین مودی کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری کوپامال کرکے سویلین آبادیوں کونشانہ بنایا ہے، ہم شہیدوں کے خاندانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارت نے دہشت گردی کرکے نہتے سویلین کونشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کیاہے اور مسلح افواج نے جدید ترین رافیل طیاروں کوشکست دی ہے،اس سے قبل ابھی نندن کوبھارت کی شکست کی علامت بنایاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کوڈرون پر وازوں سے پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،

- Advertisement -

بھارتی طیارے اب پاکستان کی فضائی حدودمیں گھسنے کی جرات نہیں کرسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے آ پر یشن کا نام بھی بالی وڈ سکرپٹ کے مطابق ہے، ہمارا جو جواب ہونا چاہیے وہ کسی شہید کے نام پر ہونا چاہئیے۔ بھارت نے اشتعال انگیز کارروائی کی ہے اور اس کا بھرپورجواب ہونا چاہیے۔پہلگام اورپلوامہ آ پر یشن مودی کی سیاست کو بچانے کیلئے کئے گئے، مودی نے صیہونی طرز پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کوبھارت کی اس طرزعمل کا نوٹس لینا چاہئیے۔ پہلگام کے فالس فلیگ آ پر یشن کے ذریعہ سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کوپاکستان کے عزم اوراستقلال کا اندازہ نہیں ہے، پاکستان کے عوام نے ہرقسم کی جنگیں دیکھی ہیں،ہمیں دہشت گردی کے حوالہ سے اپنے بیانیہ پر نظرثانی کرناچاہئیے۔2000میں دہشت گردی کے حوالہ سے پاکستان کا موقف درست تھا تاہم ہمیں ابھی جارحانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمیں اس معاملہ پر معذرت خواہانہ رویہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت کئی عشروں سے پاکستان میں دہشت گردی کررہاہے، ہم بھارت کے عوام کوبتانا چاہتے ہیں کہ مودی کا ہندوتوا کا نظریہ بھارت کیلئے زہرہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں