اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں نومبر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’حلال ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے02ستمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں 27تا 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں پھل ، سبزیاں ، چاول ، خشک میوہ جات ، نمک ، مصالحہ جات ، گوشت ، پولٹری ، کاسمیٹکس ، ای کامرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سافٹ وئیر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔