27 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبین الاقوامی خلائی سٹیشن پر نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا...

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر واپس

- Advertisement -

واشنگٹن ۔19مارچ (اے پی پی):ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز جو سپیس شپ میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نو ماہ کے لئے محصور ہو گئے تھے،سپیس ایکس کے کیپسول میں سوار ہو کر زمین پر واپس آ گئے ہیں۔

بیری "بچ” ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز منگل کے روز شام کے وقت سپیس ایکس کیپسول کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین تک 17 گھنٹے کے سفر کے بعد امریکا کے خلاباز نک ہیگ اور روس سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر گوربونوف کے ہمراہ فلوریڈا کے ساحل پر اترے ۔چار افراد پر مشتمل یہ عملہ باضابطہ طور پر ناسا کے کریو 9 مشن کا حصہ تھا تاہم بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کا خلائی سٹیشن پر قیام وہاں نو ماہ تک طویل۔

- Advertisement -

ان کا ابتدائی طور پر یہ مشن صرف چند دن پر ہی محیط تھا۔ تاہم اسٹار لائنر کے ایندھن سسٹم میں مسائل کی وجہ سے ان کی وطن واپسی متعدد بار التوا کا شکار ہوئی، جس کی وجہ سے ناسا نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب سپیس ایکس کے ایک کرافٹ کے ذریعے ہی وہ زمین پر واپس آئیں گے۔اسی وجہ سے خلا باز ولمور اور سنیتا ولیمز کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر نو ماہ سے زیادہ وہاں رکنا پڑا۔

یہ ریکارڈ 2023 میں آئی ایس ایس پر سوار ناسا کے خلاباز فرینک روبیو کے قائم کردہ 371 دنوں کے امریکی خلائی ریکارڈ سے بہت کم ہے، عالمی ریکارڈ روسی خلا باز والیری پولیاکوف کے پاس ہے، جنہوں نے میر خلائی سٹیشن پر مسلسل 437 دن گزارے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں