بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام وسیلہ تعلیم پروگرام کے اثرات پر کانفرنس کا انعقاد

155
APP50-07 ISLAMABAD: December 07 - Minister of State for Federal Education and Professional Training, Engr. Muhammad Baligh Ur Rehman attending the conference on Impact Evaluation of Waseela-e-Taleem Program by BISP as chief guest. Minister of State/ Chairperson BISP, Marvi Memon is also present. APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے زیر اہتمام وسیلہ تعلیم پروگرام کے اثرات پر کانفرنس کا انعقاد بدھ کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی جانب سے وسیلہ تعلیم پروگرام کے اثرات پر مبنی رپورٹ سے حاصل کردہ نتائج کو اجاگر کرنا تھا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن،او پی ایم، عالمی بینک، ڈی ایف آئی ڈی، الف عالیان، آئی ڈی ایس، ایم ایم پی، اے کے آر ایس پی، آغا خان فاﺅنڈیشن، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز، آر ایس پی این، آکسفیم، براک، ڈبلیو ایف پی، یونیسیف، عورت فاﺅنڈیشن کے نمائندگان اور بی آئی ایس پی انتظامیہ نے شرکت کی۔ بی آئی ایس پی کے مشروط مالی معاونت کے پروگرام ، وسیلہ تعلیم کے تحت ملک کے 32اضلاع میں 5سے 12سال کی عمر کے بچے پرائمری تعلیم کے حصول کیلئے 70%حاضری کی شرط پر 750روپے فی بچہ فی سہ ماہی وصول کر رہے ہیں۔ اس اقدام کے تحت دسمبر 2017تک 2ملین غریب بچوں کے سکولوں میں اندراج کو یقینی بنایا جائےگا۔