بینک آف پنجاب کے منافع میں 61 فیصد اضافہ

105

اسلام آباد ۔18 اگست(اے پی پی) رواں کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں بینک آف پنجاب کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔بینک آف پنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018 ءتک بینک آف پنجاب کو 6.1 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 61 فیصدزیادہ ہے