35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبینک اسلامی نے نئی موبائل ایپ کے ذریعے محفوظ اور جدید بینکنگ...

بینک اسلامی نے نئی موبائل ایپ کے ذریعے محفوظ اور جدید بینکنگ کے نئے معیار قائم کر دئیے

- Advertisement -

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):بینک اسلامی نے نئی موبائل ایپ کے ذریعے محفوظ اور جدید بینکنگ کے نئے معیار قائم کر دئیے۔ بینک اسلامی پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک نے اپنی موبائل ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کر کے متعارف کرایا ہے جس کا مقصد موبائل بینکنگ کے تجربے کو جدید ترین سکیورٹی اور صارف دوست خصوصیات کے ساتھ بہتر بنانا ہےجو پاکستان بھر کے صارفین کے لئے تیار کی گئی ہیں۔ یہ اپ گریڈ شدہ ایپ بینکنگ کو مزید آسان اور سہولت بخش بناتی ہے جس سے صارفین اپنے مالی معاملات کو آسانی اور اعتماد کے ساتھ سنبھال سکتے ہیں۔نئی ایپ روزمرہ بینکنگ کے لئے اعلیٰ تجربہ فراہم کرتی ہے جس میں ٹرانزیکشن ہسٹری دیکھنے، راست P2M کے ذریعے مرچنٹس کو فوری ادائیگیاں کرنے اور مختلف بینکوں کے درمیان فوری فنڈز منتقل کرنے کےٹولز شامل ہیں۔ تمام پس منظر کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی یہ ایپ اپنے آسان لے آؤٹ کی بدولت ہر کسی کے لئے ہموار تجربہ یقینی بناتی ہے، چاہے وہ تجربہ کار ڈیجیٹل صارف ہوں یا پہلی بار موبائل بینکنگ استعمال کر رہے ہوں۔بینک اسلامی اپنے صارفین کے لئے سکیورٹی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ایپ کا اپ ڈیٹ شدہ رجسٹریشن عمل فنگر پرنٹ ویری فیکیشن اور ایک آسان دستاویز اپ لوڈ آپشن کو شامل کرتا ہے جس سے نیا صارف بننا محفوظ اور آسان ہو جاتا ہے۔ ایک نیا موبائل ایپ روٹ ڈیٹیکشن فیچر غیر مجاز رسائی کو روکتا ہے جبکہ بہتر پاس ورڈ پروٹیکشن ڈیٹا کی حفاظت کے لئے مزید سکیورٹی فراہم کرتا ہے جو پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں ایک اعلیٰ معیار قائم کرتا ہے۔ایپ کا انٹرفیس جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے تمام ڈیوائسز پر یکساں اور آسان نیویگیشن فراہم کرنے کے لئے نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بلٹ اِن مرحلہ وار گائیڈ شامل ہے جو صارفین کو ایپ کے فیچرز سیٹ اپ کرنے، ویری فائی کرنے اور مکمل طور پر استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس سے ڈیجیٹل بینکنگ سب کے لئے قابل رسائی ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ ایپ ریلیز بینک اسلامی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اسلامی بینکنگ میں نئے حل فراہم کرنے کے لئے پیش قدمی کر رہا ہےجہاں حفاظت، آسانی اور رسائی کو ترجیح دی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جامع مالیاتی خدمات کے وژن کے مطابق بینک اسلامی نے اپنی ٹیم کو ملک بھر میں تربیت فراہم کی ہے تاکہ صارفین کو اس تبدیلی کے دوران مکمل معاونت فراہم کی جا سکے۔بینک اسلامی کی یہ نئی ایپ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو ایک محفوظ اور جامع ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتی ہے جو آج کے موبائل دور کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔ یہ ایپ صرف ایک ٹول نہیں بلکہ بینک اسلامی کے اس مشن کا اہم حصہ ہے جس کے تحت مالیاتی خدمات کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچانا اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنا شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=524007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں