بینک اسلامی پاکستان کے منافع میں تین ماہ کے دوران 81.50 فیصد اضافہ

172

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں 81.50 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان میں کہاگیاہے کہ کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈکو705.40 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 81.50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو388.64 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.63 روپے ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.38 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ بیان کے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں بینک اسلامی پاکستان کوایک ارب ، 7 کروڑ، 36 لاکھ ،8 ہزارروپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا،گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو580.77 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہو اتھا۔کیلنڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں بینک اسلامی کی فی حصص آمدنی 0.96 روپے ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.57 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔