بینک الفلاح کے منافع میں27 فیصد اضافہ

245

اسلام آباد ۔23فروری(اے پی پی)مالی سال 2018ءکے دوران بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں27 فیصد اضافہ کے ساتھ 10.625 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔ بینک الفلاح کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق سال2017ءکے مقابلہ میں گذشتہ سال2018ءکے دوران بینک کی مجموعی آمدن9.8 فیصد کے اضافہ اور آپریٹنگ اخراجات میں2.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بینک کی انٹریسٹ کی خالص آمدنی میں بھی9 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔