بینک ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار، 15 موبائل فون،1 موٹرسائیکل اور 1 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

150

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں ایس ایچ او کینٹ و ایس ایچ او سٹی کی کامیاب کاروائیاں، بینک ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتارچھینے گئے 15عدد موبائل فون،1عدد موٹرسائیکل اور 1عدد پسٹل معہ ایمونیشن برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے ہمراہ ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 12نومبر 2021کو تھانہ صدر کی حدود میں ہونیوالے نجی بنک ڈکیتی کیس جس میں نامعلوم ڈکیت تقریبا 42 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے کے چھٹے ملزم امجد خان ولد یعقوب خان قوم یوسفزئی سکنہ صوابی کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کیس میں ملوث 5ملزم پہلے ہی ڈیرہ پولیس نے گرفتار کرلئے تھے ۔ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان خان گنڈہ پور نے چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موبائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم احمد فراز ولد گل فراز قوم بنوچی سکنہ حال بلال آباد مریالی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 15 عدد موبائل فون اور 1عدد چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔