بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈکیاگیا‘سٹیٹ بینک

92
State Bank

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22ہزار412 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرکے مقابلہ میں 1.8 فیصدکم اورگذشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 15.9 فیصدزیادہ ہے،

ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار820ارب روپے جبکہ گذشتہ سال اکتوبرمیں 19 ہزار344ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر17.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی،

اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار52ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 11084 ارب روپے اورگذشتہ سال اکتوبرمیں 9394 ارب روپے تھا،ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،

اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18285 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 17484 ارب روپے اورگذشتہ سال اکتوبرمیں 13796 ارب روپے تھا،ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے