26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںتائیوان میں چین مخالف حکومت کا قیام ، چینی سیاحوں کی آمد...

تائیوان میں چین مخالف حکومت کا قیام ، چینی سیاحوں کی آمد میں 22 فیصد کمی

- Advertisement -

تائیپے ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) تائیوان میں چین مخالف حکومت کے وجود میں آنے کے بعد ملک میں چینی سیاحوں کی آمد میں 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوور آپریٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 50 فیصد ہوٹل خالی پڑے ہیں اور سیاحتی بسیں بےکار کھڑی ہیں جس کی وجہ چینی سیاحوں کی آمد میں کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر ما ینگ جیو کی چین دوست حکومت کے دور میں گزشتہ سال چینی سیاحوں کی تعداد 40 فیصد اضافے سے 10 ملین تک پہنچ گئی تاہم رواں سال 23 اگست کو صدر تسائی انگ وین کے حکومت سنبھالنے کے بعد چینی سیاحوں کی تعداد میں 22.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19366

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں