بیجنگ۔5جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے اس نے امریکا سے سخت احتجاج کیاہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا نے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے میں چین کے بنیادی خدشات کو نظر انداز کیا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی ہے اور جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
واضح رہے کہ پینٹاگون نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 440 ملین ڈالر تک کے دو الگ الگ معاہدوں میں تائیوان کو گولہ بارود اور لاجسٹک سپورٹ کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی۔