23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںتاجر برادری کا ملکی معیشت کی بحالی میں انتہائی اہم کردار ہے،مسائل...

تاجر برادری کا ملکی معیشت کی بحالی میں انتہائی اہم کردار ہے،مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آر پی او راولپنڈی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔21اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق تاجر برادری کو درپیش مسائل اور ان کی پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کے لیے ہر سطح پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں، تاجر برادری کا ملکی معیشت کی بحالی میں انتہائی اہم کردار ہے، تاجر برادری سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تاجر برادری کا تعاون بھی نہایت خوش آئند ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔سینئر وائس پریذیڈنٹ خالد فاروق قاضی کی قیادت میں آنے والے وفد میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبررحمان اللہ خان اور ممبران میں ناصر علی،امان اللہ خان اور ظفر خان ودیگر شامل تھے۔

ملاقات کے لیے آنے والے تاجران نے تجاوزات کے حوالے سے بہترین اقدامات پر حکومت پنجاب کی پالیسی پربھرپور عمل درآمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قابل تعریف امر قرار دیا اور عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں شامل تمام تاجران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز سے آگاہ کیا جس پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ آر پی او نے وفد سے گفتگو کے دوران ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے اور عوام کی سہولت کے لیے اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو دوران سفر کوئی دقت پیش نہ آئے، چیمبر آ ف کامرس کے وفد نے آر پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں