اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ وسطی ایشیا کے لیے ہمارا وژن نتیجہ خیز اور پائیدارمسلسل رابطوں پر مبنی ہے، تاجکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سےہماری خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہمارا چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری میں بدل دیں۔انھوں نے کہا کہ آج پی ایم ہاؤس میں اپنے بھائی صدر امام علی رحمان کا استقبال کر کے خوشی ہوئی۔
ہم نے بہت تعمیری بات چیت کی ہے اور توانائی، تجارت اور سلامتی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کی موجودہ سطح کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کی بھلائی کے لیے اپنے تعلقات کو بروئے کار لانے کا عزم رکھتے ہیں۔