تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین کا مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ

60

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین نے پیر کو دوشنبے میں اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران حیدر اور وزارتِ خارجہ تاجکستان کے سینئر حکام بھی اس عشائیے میں شریک تھے۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔تاجک وزیر خارجہ نے تاجکستان آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔