- Advertisement -
ریاض ۔2اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان تین فریقی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت تین طرفہ بین الاقوامی سرحد کے ملاپ کے نقطے کا تعین کیا گیا ہے۔
اس کے تینوں ممالک کے درمیان دائمی دوستی کے حوالے سے خجند اعلامیے پر دستخط کیے گئے ہیں۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب نے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان کی حکومتوں اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی ان کے لیے استحکام اور خوش حالی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577924
- Advertisement -