تاریخ عمران خان کے آ نے اورتباہی کرکے چلے جانے کو یاد رکھے گی ،وفاقی وزیر شازیہ مری

160

کراچی۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان نیازی آئے ، تباہی کی اور چلے گئے۔

جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا محل ریگولرئیز کیا گیا اور غریبوں کے گھر مسمار کئے، یہ آپ کا انصاف تھا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ کو پارلیمنٹ نے جمہوری طریقے سے نکالاہے ۔