لاہور۔11اگست (اے پی پی):تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی کا سپیشل اجلاس بلایا گیا، جس میں چاروں پینل آف چیئر مین بھی اقلیتی ارکان مقرر کئے گئے ، فارن اور امریکن ڈپلومیٹس کی موجودگی میں اسرائیل کی بربریت ظلم اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف اورایران میں فلسطین کے رہنما اسماعیل ہانیہ کوشہید کئے جانے پر مذمتی قرارداد اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین اور حال ہی میں اولپمکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے سمیت دیگر قرار دادیں متفقہ طور پر منظور ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھبٹے 30منٹ کی تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد کی صدارت میں شروع ہوا ،
اجلاس میں اقلیتی رکن شکیلہ جاوید نے اقلیت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرار داد پیش کردی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی اقلتیں سیاسی قومی اور دفاعی محاذ پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں،گیارہ اگست کا دن اقلیتوں کیلئے مخصوص کیاگیا جو تاریخی اقدام ہے، پاکستان میں اقلیت کے کردار اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پنجاب اسمبلی نے اقلیتی رکن شکیلہ جاوید کی قرار داد متفقہ منظور کر لیا اپوزیشن رکن احمد خان بھچر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور اسماعیل ہنیہ کے قتل پر مذمتی قرارداد پیش کردی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل فلسطینی علاقہ میں کئی دہائیوں سے ظلم کررہا ہیجو بربریت ہے، ایوان معصوم اور نہتے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے، فلسطین میں اسرائیلی بربریت بدترین انسانی المیہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی،
اسرائیل فلسطین میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، پاکستانی عوام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اب حملوں آڑ میں توسیعی منصوبوں کو مسترد کرتی ہے، فلسطین میں اسرائیلی حملے روکے جائیں اور زخمی و بیمار فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے، دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،سلامتی کونسل فلسطین میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرے، پاکستانی عوام کی جانب سے ایوان فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتاہے، ایران میں اسرائیلی کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور اسے دہشت گردی قرار دیتا ہے، ایوان اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے اور اللہ شہید کو جوار رحمت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن پنجاب 2024بل ایوان میں پیش کردیا گیاجسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کرکے سپیکر نے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی، مسودہ قانون انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن پنجاب 2024بل وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمن نے پیش کیا ،وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جو کہ متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ستتر سال پہلے گیارہ اگست کو پاکستان کی پہلی اسمبلی سے قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ آزاد ہیں،قائد اعظم نے کہا کہ اقلیت اپنے مندوں گرجا گھروں میں جانے کیلئے آزاد ہیں، قائداعظم نے گیارہ اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دیا، پاکستان کی تخلیق و ترقی کیلئے اقلیتوں کی خدمات کو قائد اعظم نے بھرپور سراہا ،
پاکستان کو پہلا وزیر قانون جوگندرا ناتھ منڈل کو بنانا ،اے آر کار نیلئس کو پہلا چیف جسٹس بنانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، پنجاب اسمبلی کی پہلی سپیکر بھی ایک خاتون اقلیتی رکن صفیہ پرکاش سنگھا کو بنایا، پاکستان کے آئین میں یہ کہاگیا ہے کہ تمام لوگ برابر ہیں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے آئین میں مختلف آرٹیکلز رکھے گئے ہیں، وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی،بعدا زاں ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ ہماری اقلیت چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیاحساس محرومی کو دور کرنے کیلئے حقوق و اقدامات کئے جا رہے ہیں، مریم نواز نے کہاکہ اقلیت ہمارے سر کا تاج ہیں اس لئے سپیشل اجلاس بلایا گیا،
حکومتی مشینری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اقلیت کے لئے خصوصی اجلاس بلایا گیا، جب سے مجھے وزارت ملی تو مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اقلیت کے فنڈز میں 188فیصد اضافہ کیا،ہندو میرج ایکٹ قومی اسمبلی میں پاس ہو گیا ہے تو اب پنجاب میں ہندو میرج ایکٹ دسمبر تک لاکر پاس کروائیں گے،مسیحی قوم کیلئے کرسچن پرسن لاز بھی لا رہے ہیں جس پر کام ہو رہا ہے،جہاں اقلیت بستی ہے وہاں ترقی و ڈویلپمنٹ لانے کی کاوشیں کررہے ہیں، صاف پانی سکول چرچز میں ترقیاتی کام جو ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی،حکومت نے اقلیت کیلئے پچیس سو سے بڑھا کر چار ملین بجٹ رکھ دیا گیا ہے،پنجاب میں کرسچن کمیونٹی 2.5سے لے کر 2.6ملین تک ہے عیسائی برادری کیلئے ماڈل علاقہ بنانے کیلئے بجٹ مختص کیاہے،
چرچز گوردواروں مندوں پر خرچ کرنے کیلئے فنڈز رکھ دئیے گئے ہیں، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں مذہب کے نام پر قتل عام کے واقعات ہوئے اس میں اقلیت نہیں اکثریت کے لوگ بھی شامل ہیں،مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان ہم سب کا ہے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ اقلیت نے بھی قربانی دی،پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سمیع اللہ خان کی قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں جن کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا، ارشد ندیم غریب گھر اور چھوٹے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں غربت اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نہیں عزم و جذبہ سے کامیابی حاصل کرتا ہے،
ارشد ندیم نے ایشیا کی سطح پر بھی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے لہذا اسے قومی ہیرو قرار دیا جائے۔ایوان میں حکومتی رکن ذکیہ شاہنواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلیت کیلیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ اس سے پہلے پنجاب میں کبھے اجلاس نہیں بلایا گیا اقلیتوں نے ملکی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا، تعلیم اور عدلیہ میں اقلیتوں کو اہم کردار رہا ہے، اقلیت کا تحفظ ناگزیر ہے کیونکہ قومی جھنڈا جس میں سفید رکن اقلیت کیلیے اس کے بغیر جھنڈا بھی مکمل نہیں ہوتا،اقلیتوں کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، گیلری میں بیٹھے ہوئے سفیروں سے کہوں گی آپ لوگ بین الاقوامی سطح پر غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہئیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے، ہمیں پوری دنیا میں بچوں کیلئے پر امن دنیا بنانی چاہئیے،
اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے اپنی گفتگو میں کہا گہ آج کا دن اقلیت کا دن ہے یہ برداشت صبر اور حب الوطنی کے اظہار کا دن ہے، میں مسلمان پیدا ہوا کچھ ہندو تو کچھ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے پاکستان کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار اقلیت منے ادا کیا، کسی کو اس کے حق سے محروم کرنابہت بڑا جرم ہے اگر آپ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو افراتفری کا ماحول پیدا ہوجائے گا، پاکستان صرف علیحدہ رہنے کیلئے نہیں بنایا گیا بلکہ یہ پوری دنیا کیلئے مثال قائم کرنے کیلئے بنایا گیا،
عیسائی برادری نے نیوی آرمی اور ائیر فورس میں پاکستان کیلئے قابل قدر خدمات سر انجام دیں،میں خود سینٹ کیتھڈرل سکول فیصل آباد میں زیر تعلیم رہا ہوں، مسیحی ملک کے جنرلز تک پہنچ چکے ہیں جس میں مشکلات پیش آئیں اب تو وہ ملک کے ہر شعبہ مین کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، مسیحی سسٹرز نے ہمیشہ یہ بتایا کہ کس طرح دوسروں کو برداشت کرنا اور اپنی بات کا تحمل سے سنانی ہے، اقلیتوں سے اظہار یکجہتی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔