تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ

104

دبئی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ کیویز ٹیم ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ منگل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے ساتھ ہی آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت بھارت کی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد دو درجے تنزلی پا کر دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی