تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، کوہلی کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

64
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 7 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، روہت شرما دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور ان کے پاس کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کا موقع آ گیا ہے، بابر اعظم 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈیوڈ وارنر کی دوبارہ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے، کین ولیمسن اور ایرون فنچ بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے