تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان، انگلش ٹیم 2 درجے تنزلی کا شکار

106
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 02 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی، پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں کوہلی سرفہرست ہیں، روٹ اور بٹلر کی 2، 2، رائنا کی 5 اور دھونی کی 7 درجے ترقی ہوئی ہے، روہت شرما تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، باﺅلرز میں عمران طاہر پہلے نمبر پر برقرار ہیں، شکیب الحسن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔