لندن۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت گزشتہ روز تانبے کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 4805 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ‘ گزشتہ ماہ کے دوران تانبے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔