وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی ترکمانسان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

121
APP04-30 ISLAMABAD: November 30 – Turkmenistan Ambassador Atadjan Movlamov called on Federal Minister for Petroleum and Natural Resources Ghulam Sarwar Khan. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ترکمانستان کے ساتھ ہمارا برادرانہ اور دوستانہ رشتہ ہے، ا س خطے کے لئے تاپی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات ترکمانسان کے سفیرعتد جان موولاموف سے ملاقات کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ترکمانستان کے ساتھ ہمارا برادرانہ اور دوستانہ رشتہ ہے، ا س خطے کے لئے تاپی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سلسلہ میں عنقریب پٹرولیم ڈویژن اورتاپی پائپ لائن کارپوریشن ایک اہم دستاویز پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم ڈویژن ہرسطح پر تاپی کی حمایت کرے گی۔ اس موقعر پر ترکمانستان کے سفیر نے بتایا کہ ترکمانستان کی معیشت تیل اور گیس پر مشتمل ہے، تاپی کے ذریعے پاکستان کو 13 سو ملین کیوبک فٹ کی گیس فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پائپ لائن منصوبے کے ذریعے ترکمانستان، پاکستان اور بھارت کو براستہ افغانستان گیس فراہم کرے گا۔اس موقع پر آئی ایس جی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت بھی موجود تھے۔