تجارت وسرمایہ کاری میں کمی سے ایشیائی معیشتوں کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک

87
Asian Development Bank
Asian Development Bank

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے کہاہے کہ تجارت اورسرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے ایشیائی خطے کی معیشتوں کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک 2019 ءکے نام سے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خطے میں اقتصادی بڑھوتری کاعمل جاری ہے تاہم تجارت اورسرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے ایشیائی ممالک کی معیشتوں کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں، 45 ممالک میں رواں سال معاشی بڑھوتری کی شرح 5.4 فیصد اورآئندہ سال 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی اورایشیائی خطے کی بڑی معیشتوں بشمول چین،بھارت، کوریا، سنگاپور اورتائیوان میں میں سست روی کی وجہ سے پہلے سے مقرر کردہ پیشن گوئیوں میں ردوبدل کیاگیاہے۔ رپورٹ میں ہانگ کانگ، چین، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تائیوان میں رواں اورآئندہ سال کیلئے اقتصادی بڑھوتری کی شرح 6 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔