تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، آئی ایم ایف

53
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

واشنگٹن ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تجارتی جنگ کو عالمی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے آغاز میں بہتری کی طرف گامزن عالمی شرح نمواس کی وجہ سے دوبارہ پٹری سے اتر گئی ہے اور عالمی معیشت اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔آئی ایم ایف نے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔اس رپورٹ میں یکم مئی 2018 ءسے 30 اپریل 2019 ءتک کے عرصہ کے دوران آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اور عملے کے کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔