اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 1.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے ستمبر 2018 ءتک مجموعی برآمدات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 5 ارب 15 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 0.63 فیصد معمولی اضافے کے ساتھ 14 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 8 ارب 81 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں9 ارب ایک کروڑ ڈالرتھا۔ ستمبر میںبرآمدات کا حجم 3.55 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ ستمبر میں دآمدات کا حجم 4 ارب43 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔