تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے آگے پیچھے نہیں ہو گا، اپوزیشن نے بہت جھانسے اور لقمے دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

63
پاکستان کے امریکہ اور چین کے ساتھ اپنی نوعیت کے تعلقات ہیں ،یہ کوئی زیرو سم گیم نہیں ،پاکستان نے کسی کے کہنے پر نہیں ازخود ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے آگے پیچھے نہیں ہو گا، اپوزیشن نے بہت جھانسے اور لقمے دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بجٹ کے حوالہ سے بات کی تھی کہ کوئی تحریک انصاف کا ایم این اے آگے پیچھے نہیں ہو گا، تحریک انصاف کے ممبران کا آگے پیچھے ہونا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن نے بہت جھانسے اور لقمے دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ہو گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی حاصل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج اپوزیشن عددی طورپر بے نقاب ہو گئی، قوم نے دیکھا کہ ان کا کوئی نظریہ نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو فلور پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ تم معافی مانگو اور (ن) لیگ ڈیسک بجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہیں تو ایک دوسرے میں ضم کیوں نہیں ہو جاتیں، اپوزیشن کو کامیابی نہیں ملے گی۔