تحریک انصاف کے مظاہرے میں درخت جلانے پر رپورٹ طلب کر لی ہے، سینیٹر شیری رحمان

143
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےتحریک انصاف کے مظاہرے میں درخت جلانے کے معاملہ پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تشویشناک بات ہے کہ ایک سیاسی مظاہرے میں اسلام آباد کے درخت جلائے گئے،درخت ہمارے شہر کے پھیپھڑے ہیں،درختوں کو جلانا شہر اور شہریوں کے خلاف ایک جرم ہے۔

شیری رحمان  نے کہاکہ ہم نے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی ہے کتنے درخت جلانے گئے اور شہر کے ماحولیاتی نظام کو کیا نقصان ہوا ہے،پرامن مظاہرہ کرنا سب کا جمہوری حق ہوتا ہے، حال ہی میں پیپلز پارٹی نے 10 دن کا کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کیا ایک گملا نہیں ٹوٹا،انہوں نے پہلے سے کہا تھا کہ مظاہرے میں خون خرابہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی درخت جلائے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔