اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، سات دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کئے جارہے ہیں۔