تحریک حریت کا شہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر۔ 24 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک حریت جموںو کشمیر نے حاجن سوناواری میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے دو جوانوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ جنوبی ایشیاءانسانی لاشوں کا اکھاڑہ بن گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارت نے جمہوری اصولوں کو پامال کرکے مقبوضہ علاقے میں فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو غیر آئینی، غیر قانونی، غیر سیاسی اور غیر اخلاقی طور اپنا محکوم بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیاءسلگتے ہوئے ایک الاو میں تبدیل ہوگیاہے ۔