لاہور۔25فروری (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن نے رمضان المبارک کے ماہ مقدسہ میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القرآن علما کونسل، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز، فکر آخرت ،اولاد کے حقوق ،سیرت رسولؐ اور عصر حاضر،سوشل میڈیا اور ہماری ذمہ داریاں،خدمت دین کی ضرورت و اہمیت، عقیدہ ختم نبوت، نیکی کا حقیقی تصور،رمضان اور قرآن ،اخلاقی و تربیتی موضوعات درس قرآن دیں گے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارروال، شکر گڑھ، حاصل پور، میاں چنوں، لودھراں، لالہ موسیٰ، پنڈی، اسلام آباد، چکوال، ملتان، لیہ، فیصل آباد، حیدر آباد ،کراچی،دیپالپور،اوکاڑہ،ساہیوال ،منڈی بہا ئو الدین ،ملکوال اورچنیوٹ سمیت دیگر اہم شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
دروس عرفان القرآن کایہ سلسلہ پورا رمضان جاری رہے گا،ان دروس عرفان القرآن میں اہم مذہبی و علمی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گے۔علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام مرتضی علوی، علامہ پیر محمد اشفاق چشتی،علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ فیاض بشیر، علامہ ظہیر نقشبندی، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ سرفراز احمد قادری، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ غلام شبیر جامی، علامہ محمد مہتاب اظہر،، علامہ صابر کمال وٹو،علامہ ڈاکٹر ارشد علی مصطفوی،علامہ عدنان وحید قاسمی،علامہ محمد احسان رضوی،علامہ احسن اویس مصطفوی،علامہ شاہد اقبال یوسفی سمیت دیگر سکالرز دروس عرفان القرآن میں خطابات کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566261