تحصیل جام پور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کیڑے مار دوا کا سپرے

210

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی): ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں 13 اور14ستمبر کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سفید مکھی کے حملے کی روک تھام کیلئے کیڑے مار دوا کا سپرے کیا گیا۔ اس تمام عمل میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے باہمی ہم آہنگی، سہولت کاری اور مینجمنٹ کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا مقصدپاکستان کی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں جدید آلات کے ذریعے زرعی انقلاب لانا ہے۔ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کی تلاش کیلئے ایک میکنزم پر کام کیا جاتا ہے، اس عمل میں کیڑوں کے حملے والے علاقوں پر ایک ہاٹ سپاٹ بن جاتا ہے۔ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں 13 اور14ستمبر کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سفید مکھی کے حملے کی روک تھام کیلئے کیڑے مار دوا کا سپرے کیا گیا۔ حملے سے متاثر ہونے والا رقبہ تقریباً 100,000 ایکڑ ہے،کیڑوں کے پھیلائو کے مرکز پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 10,000 ایکڑسے زائد رقبے پرسپرے کیا گیا۔ اس تمام تر مشق میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا کردارباہمی ہم آہنگی، سہولت کاری اور مینجمنٹ کا رہا۔